• Columbus, United States
  • |
  • Jul, 1st, 25

شِنہوا پاکستان سروس

چین کی اعلیٰ عدلیہ کی حقوقِ ملکیت دانش کی عدالت نے گزشتہ 5 سالوں میں15ہزار700سے زائد مقدمات نمٹائےتازترین

February 22, 2024

بیجنگ(شِنہوا)چین کی سپریم پیپلزکورٹ(ایس پی سی)کی حقوقِ ملکیتِ دانش کی عدالت(آئی پی ) کویکم جنوری2019 میں اپنے قیام کےبعد سے اب تک 18ہزار924مقدمات موصول ہوئے جن میں سے 15ہزار710 مقدمات نمٹادیے گئے ہیں۔

سپریم پیپلزکورٹ کے نائب صدر تاؤ کائی یوان نے ایک پریس  کانفرنس کے دوران بتایا کہ ححقوقِ ملکیتِ دانش کی عدالت(آئی پی کورٹ)نے اہم ٹیکنالوجیز، کلیدی شعبہ جات اور ابھرتی ہوئی صنعتوں سے متعلق ححقوقِ ملکیتِ دانش کا عدالتی تحفظ مضبوط بنا دیا ہے تاکہ ٹیکنالوجی کی بنیاد پر ایجادات کی موثرانداز میں حوصلہ افزائی کرتے ہوئے تحفظ کی ضمانت دی جاسکے۔

تاؤ نے باور کرایا کہ عدالت نے  حقوقِ دانش کی پامالی کی صورت میں ادا ہونے والے معاوضوں میں اضافہ کیا ہےجبکہ  گزشتہ سال آٹھ  مقدمات میں سزا سے متعلق نقصانات کا  ازالہ کیا گیا۔

تاؤ کا مزید کہنا تھا کہ عدالت نے اجارہ داریوں اور غیر منصفانہ مسابقت کے خلاف بھی سخت کارروائی عمل میں لا تے ہوئے  مارکیٹ میں منصفانہ مسابقت کی فضاء کو یقینی بنایا ہے۔