بوآؤ، ہائی نان (شِنہوا)چین کے اعلیٰ قانون ساز ژاؤ لیجی نے کہا ہے کہ چین اعلیٰ معیار کی ترقی کے ذریعے تمام محاذوں پر چینی طرز کی جدید یت کو آگے بڑھا رہا ہے جو عالمی اقتصادی بحالی میں مضبوط تحریک پیدا کرے گا اور تمام ممالک بالخصوص پڑوسی ایشیائی ممالک کی ترقی کے مزید مواقع فراہم کرے گا۔
قومی عوامی کانگریس کی قائمہ کمیٹی کے چیئرمین ژاؤ لیجی نے نے یہ جمعرات کو بوآؤ فورم برائے ایشیا کی سالانہ کانفرنس 2024 کی افتتاحی تقریب سے خطاب میں کہا کہ 2023 میں چینی معیشت نے گزشتہ سال کی نسبت 5.2 فیصدکی شرح سے ترقی کی اور اس سال ترقی کا ہدف تقریباً 5 فیصد ہے جس کا دنیا کی بڑی معیشتوں سے آگے رہنے کا سلسلہ جاری ہے۔