• Columbus, United States
  • |
  • Jul, 4th, 25

شِنہوا پاکستان سروس

چین کی اعلیٰ معیار کی ترقی سے بین الاقوامی کاروباری اداروں کو مواقع فراہمتازترین

March 25, 2024

بیجنگ(شِنہوا)چین کے اعلیٰ اقتصادی منصوبہ سازادارے نے کہا ہے کہ نئی معیار کی پیداواری قوتوں کی ترقی اور اعلیٰ معیار کی ترقی میں پیشرفت پر چین کی توجہ سے اندرون و بیرون ملک کاروباری اداروں کو زبردست مواقع فراہم ہوں گے اور عالمی معاشی بحالی اور ترقی کو زبردست قوت ملے گی۔

قومی ترقی اور اصلاحات کمیشن ے سربراہ ژینگ شان جی نےبیجنگ میں منعقدہ چین ترقیاتی فوم 2024 سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ چین نئی معیار کی پیداواری قوتوں کی ترقی تیز کرنے، تکنیکی اختراع سے صنعتی اختراع میں پیشرفت ، روایتی صنعتوں کی اپ گریڈیشن میں تیزی اور ابھرتی صنعتوں کے فروغ کے لیے ٹھوس اقدامات کرے گا۔

ژینگ نے کہا کہ ملک ڈیجیٹل ٹیکنالوجیز کو حقیقی معیشت کے شعبے میں ضم کرنے اور جدید خدمات کی صنعت کے ساتھ جدید پیداوار کو ضم کرنے کی کوشش کرے گا اوربائیو مینوفیکچرنگ ، تجارتی خلائی پرواز ، نئے مواد اور نچلی سطح پر معاشی سرگرمیوں سمیت دیگر شعبوں میں ترقی کے نئے محرکات کو فروغ دے گا۔

انہوں نے کہا کہ مستقبل پر مبنی صنعتوں کے فروغ دینے، کوانٹم ٹیکنالوجی اور لائف سائنسز جیسے نئے شعبوں میں کھلے پن اور "مصنوعی ذہانت (اے آئی) پلس" اقدام شروع کرنے کی مزید کوششیں کی جائیں گی۔

ژینگ نے مزید کہا کہ ملک اپنے کاروباری ماحول میں بہتری ، اعلیٰ معیار کے کھلے پن میں پیشرفت ، عالمی سائنس و ٹیکنالوجی تعاون مضبوط بنانے اور غیر ملکی سرمایہ کاری سے متعلق 2024 کی منفی فہرست کی تشکیل میں تیزی لانے کی کوششیں جاری رکھے گا۔

انہوں نے کہا کہ چین کی بڑی اقتصادی پالیسیوں کے مؤثر ہونے سے معیشت نے صنعتی پیداوار اور مقامی طلب میں بہتری کی بدولت رواں سال مستحکم آغاز کیا اس کے علاوہ 2024 کے لئے طے کردہ ترقیاتی اہداف حاصل کرنے کے لئے چین کے پاس اعتماد، صلاحیتیں اور ماحول موجود ہے۔