بیجنگ (شِنہوا)چین کی اعلیٰ مقننہ نے وانگ یی کو وزیر خارجہ اور پھان گونگ شینگ کو مرکزی بینک کا گورنرمقرر کرنے کے حق میں ووٹ دیاہے۔
14ویں نیشنل پیپلز کانگریس (این پی سی) کی قائمہ کمیٹی کے چوتھے اجلاس میں منظور کیے گئے فیصلے کے مطابق چھن گانگ کو وزیر خارجہ کے ان کے موجودہ عہدے سے اور یی گانگ کو پیپلز بینک آف چائنہ کے گورنر کے عہدے سے ہٹا دیا گیاتھا۔
صدر شی جن پھنگ نے اس فیصلے پر عملدرآمد کے لیے صدارتی حکم نامے پر دستخط کیے ہیں۔ این پی سی کی قائمہ کمیٹی کے چیئرمین ژاؤ لیجی کی زیر صدارت منگل کی صبح شروع ہونے والے اجلاس میں فوجداری قانون میں ترمیم کے مسودے کا جائزہ لیا گیا۔
ترمیم میں کرپشن کے خلاف جنگ اور قانون کے مطابق نجی اداروں کے تحفظ کے حوالے سے پارٹی کی مرکزی کمیٹی کے اصولوں اور پالیسیوں کو بہتر طریقے سے نافذ کرنے پر زوردیاگیا ہے۔