بیجنگ (شِنہوا) چین کی اعلیٰ مقننہ،14 ویں قومی عوامی کانگریس کی قائمہ کمیٹی کا 10 واں اجلاس 25 سے 28 جون تک بیجنگ میں منعقد ہوگا۔
اس بات کا فیصلہ قومی عوامی کانگریس کی قائمہ کمیٹی کے چیئرپرسنز کونسل اجلاس میں کیا گیاجس کی صدارت قائمہ کمیٹی کے چیئرمین ژاؤ لی جی نے کی۔
جاری ایجنڈے کے مطابق قومی قانون ساز ،ہنگامی ردعمل اور انتظام سے متعلق قانون کا مسودہ ، دیہی مجموعی معیشت کے لئے بنیادی قانون کا مسودہ، مالیاتی استحکام کے قانون کا مسودہ اور پری اسکول تعلیم کے بارے قانون کے مسودے پر غور کریں گے۔
وہ فرنٹیئر ہیلتھ اور قرنطینہ قانون، عوامی تحفظ انتظامیہ سزا کا قانون، ثقافتی آثار کے تحفظ کا قانون اور معدنی وسائل کے قانون میں ترمیمی مسودے کا جائزہ بھی لیں گے۔
ایجنڈے کے مطابق اکاؤنٹنگ قانون میں ترمیم کا مسودہ بھی اجلاس میں پیش کیا جائے گا۔
اس کے علاوہ قانون ساز ہائی نان آزاد تجارتی بندرگاہ میں غذائی تحفظ قانون کے اطلاق سے متعلق ترمیمی مسودے کا جائزہ لیں گے۔ ساتھ ہی مرکری پر میناماٹا کنونشن اور چین۔ پاناما مجرمان کی حوالگی کے معاہدے سے متعلق دو بلوں کا بھی جائزہ لیا جائے گا۔