بیجنگ(شِنہوا)13ویں نیشنل پیپلز کانگریس (این پی سی) کی قائمہ کمیٹی کا 39واں اجلاس گزشتہ روز بیجنگ میں اختتام پذیر ہوگیا۔
اختتامی اجلاس میں قانون سازوں نے تانگ یی جون کو وزیر انصاف کے عہدے سے ہٹانے اور ہی رونگ کو اس عہدے پر تعینات کرنے کے فیصلہ کی منظوری دی۔
صدر شی جن پھنگ نے اس فیصلے کے اجرا کے لیے صدارتی حکم نامے پر دستخط کیے تھے۔
این پی سی کی قائمہ کمیٹی کے چیئرمین لی ژانشو نے اختتامی اجلاس کی صدارت کی۔
قانون سازوں نے حالت جنگ میں فوج کے لیے ضابطہ فوجداری کے قانون کی کچھ دفعات کے اطلاق میں ردوبدل کرنے کے فیصلے کی بھی منظوری دی۔
13ویں این پی سی کی قائمہ کمیٹی کے ارکان نے کمیٹی کی ورک رپورٹ کی منظوری دی ۔ این پی سی کی قائمہ کمیٹی کی کونسل آف چیئرپرسنز نے لی کو کمیٹی کی جانب سے 14ویں این پی سی کے پہلے اجلاس میں ورک رپورٹ پیش کرنے کی ذمہ داری سونپنے کی تجویز پیش کی۔
قانون سازوں نے 14 ویں این پی سی کے نائبین کی اہلیت کی جائزہ رپورٹ کی منظوری دی اور 14 ویں این پی سی کے لیے 2ہزار977 نائبین کے معقول ہونے کی تصدیق کی۔
اجلاس میں 13 ویں این پی سی کے کچھ نائبین کی اہلیت سے متعلق ایک رپورٹ کی بھی منظوری دی گئی ۔ اس وقت 13ویں این پی سی میں نائبین کی تعداد 2ہزار918 ہے۔
اجلاس میں تقرریوں یا برطرفیوں سے متعلق دیگر بلز کی منظوری دی گئی۔
منظور کردہ دیگر دستاویزات میں 14ویں این پی سی کے پہلے اجلاس کا مسودہ ایجنڈا، صدارتی اور سیکرٹری جنرل عہدے کے لیے ناموں کی فہرست اور غیر ووٹنگ شرکاء کے طور پر سیشن میں شرکت کے لیے مدعو کیے جانے والےافراد کے ناموں کی فہرست شامل تھی۔