• Columbus, United States
  • |
  • Jul, 1st, 25

شِنہوا پاکستان سروس

چین کی اعلیٰ مقننہ کی قائمہ کمیٹی کا اجلاس ختمتازترین

February 27, 2024

بیجنگ (شِنہوا) بیجنگ میں 14 ویں قومی عوامی کانگریس(این پی سی) کی قائمہ کمیٹی کا 8 واں اجلاس ختم ہوگیا۔

اختتامی اجلاس میں قانون سازوں نے ریاستی رازوں کی حفاظت کے بارے میں نظر ثانی شدہ قانون کی منظوری دی ۔ صدر شی جن پھنگ نے اس قانون کے نفاذ کے صدارتی حکم نامے پر دستخط کردیئے ہیں۔

قومی عوامی کانگریس کی قائمہ کمیٹی کے چیئرمین ژاؤ لی جی نے اختتامی اجلاس کی صدارت کی۔

قانون سازوں نے قومی عوامی کانگریس کی قائمہ کمیٹی کی کارکردگی رپورٹ کی منظوری بھی دی ۔ قومی عوامی کانگریس کی قائمہ کمیٹی کی کونسل آف چیئرپرسنز نے 14 ویں قومی عوامی کانگریس کے آمدہ دوسرے اجلاس میں رپورٹ پیش کرنے کی ذمہ داری ژاؤ لی جی کے سپرد کی۔

قانون سازوں نے ڈپٹی کوالیفکیشن رپورٹ اور اہلکاروں سے متعلق دیگر قوانین کی منظوری بھی دی ۔

انہوں نے قومی عوامی کانگریس اجلاس کے ایجنڈے کا مسودہ ، اجلاس کے صدر اور سیکرٹری جنرل کے ناموں کی فہرست کا مسودہ منظور کیا اور اسے غوروخوض کے لئے قومی عوامی کانگریس کی تیاری سے متعلق اجلاس میں پیش کرنے کا فیصلہ کیا۔

انہوں نے اجلاس میں شرکت کرنے والے غیر ووٹنگ شرکاء کے ناموں کی منظوری بھی دی۔

اختتامی اجلاس سے خطاب میں ژاؤ نے قومی عوامی کانگریس اجلاس کی اہمیت پر روشنی ڈالتے ہوئے جمہوری، متحد، عملی اور ترقی پسند اجلاس کا انعقاد یقینی بنانے کے لئے تیاریوں پر زور دیا۔

ژاؤ نے سچ بولنے اور عملی حل پیش کرنے میں قومی عوامی کانگریس کے مندوبین سے مزید تعاون اور انکی حوصلہ افزائی کا بھی کہا تاکہ حقیقی معنوں میں عوام کی آواز اور خواہشات کی عکاسی ہوسکے۔

انہوں نے اچھی خبروں کی تشہیر اور اجلاس کے انعقاد میں کفایت شعاری پر زور دیا۔

ژاؤ نے اختتامی اجلاس سے قبل چیئرپرسنز کونسل کے اجلاس  صدارت اور اجلاس کے بعد قانون سازوں کے لئے ایک لیکچر کی صدارت کی۔