بیجنگ(شِنہوا) چین کی اعلی مقننہ 14ویں نیشنل پیپلز کانگریس (این پی سی) کی قائمہ کمیٹی کا بیجنگ میں جاری ساتواں اجلاس جمعہ کو اختتام پذیر ہوگیا۔ اختتامی اجلاس میں، قانون سازوں نے نظرثانی شدہ کمپنی قانون، فوڈ سیکورٹی قانون ،فوجداری قانون میں بارہویں ترمیم اور چیریٹی قانون میں ترامیم کے فیصلے کی منظوری کےحق میں ووٹ دیا۔
قانون سازوں نے ڈونگ جون کو وزیردفاع مقرر کرنے، تانگ ڈینگ جی کو شہری امور کے وزیر کے عہدے سے ہٹانے اور لو ژی یوان کو اس عہدے پر تعینات اور ہو ہی پھنگ کو ثقافت وسیاحت کے وزیر کے عہدے سے ہٹانے اور سن یی لی کو اس عہدے پر مقرر کرنے کے فیصلوں کی بھی منظوری دی۔ صدر شی جن پھنگ نے قوانین اور فیصلوں کی توثیق کے لیے پانچ صدارتی احکامات پر دستخط کیے ۔
این پی سی کی قائمہ کمیٹی کے چیئرمین ژاؤ لیجی نے اختتامی اجلاس کی صدارت کی۔