بیجنگ(شِنہوا)چین کی اعلیٰ مقننہ، 14ویں نیشنل پیپلز کانگریس (این پی سی) کی قائمہ کمیٹی کا آٹھواں اجلاس پیر کو بیجنگ میں شروع ہوگیا۔
این پی سی کی قائمہ کمیٹی کے چیئرمین ژاؤ لی جی نے سیشن کے پہلے مکمل اجلاس کی صدارت کی۔
اجلاس میں ریاستی رازوں کی حفاظت کے قانون پر نظرثانی کے مسودے کا جائزہ لیا گیا۔ 14ویں این پی سی کے آئندہ دوسرے سیشن کی تیاریوں کے لیے قانون سازوں نے این پی سی کی قائمہ کمیٹی کی کارکردگی رپورٹ، این پی سی سیشن کے ایجنڈے کے مسودے سمیت سیشن کے صدر اور سیکرٹری جنرل کے ناموں کی فہرستوں کے مسودے پر غور کیا جبکہ اجلاس میں ووٹنگ میں حصہ نہ لینے والے شرکاء کے طور پر مدعو کیے جانے والے اراکین کی فہرست پر بھی غور کیا گیا۔
قانون سازوں کو نائبین کی اہلیت کی رپورٹ سنائی گئی جبکہ انہوں نے اہلکاروں سے متعلق بلوں کا جائزہ بھی لیا۔