بیجنگ(شِنہوا) چین کی اعلی مقننہ ،14 ویں نیشنل پیپلز کانگریس کی قائمہ کمیٹی کے دسویں سیشن کا آغاز ہو گیا ہے جس میں مختلف مسودہ قوانین اورقانون میں ترامیم کا جائزہ لیا جائے گا۔
اس سیشن کے ایجنڈے میں ہنگامی ردعمل اور انتظام کے مسودہ قانون،دیہی معیشت کے بنیادی قانون کے مسودہ،مالیاتی استحکام قانون کا مسودہ،پری سکول تعلیم قانون کا مسودہ اور اکاونٹنگ قانون میں ترمیم کا مسودہ شامل ہے۔
قانون سازوں نےبنیادی صحت اور قرنطینہ قانون، پبلک سکیورٹی ایڈمنسٹریشن کی سزاؤں کے قانون، ثقافتی آثار کے تحفظ کے قانون اور معدنی وسائل کے قانون سمیت دیگر بلوں کے مسودے پر بھی غور شروع کر دیا ہے۔