بیجنگ (شِنہوا) چین کی اعلیٰ مقننہ 14ویں نیشنل پیپلز کانگریس (این پی سی) کی قائمہ کمیٹی نے قوانین کے مسودے اور رپورٹوں کا جائزہ لینے کے لیے پیر کو اپنے دوسرے اجلاس کا آغاز کیا۔
اجلاس کے ایجنڈے میں انسداد جاسوسی قانون میں ترمیم کے مسودے پر غور کرنا، چھنگھائی- تبت سطح مرتفع پر ماحولیاتی تحفظ سے متعلق ایک قانونی مسودہ اور رکاوٹوں سے پاک ماحول کی تعمیر سے متعلق ایک مسودہ قانون شامل ہے۔
تین روزہ اجلاس کے دوران قانون ساز ریاستی کونسل کی جانب سے ماحولیات کی صورت حال اور 2022 کے لیے ماحولیاتی تحفظ کے اہداف کی تکمیل اور نئے دور میں بیرون ملک مقیم چینی شہریوں سے متعلق کام پر تبادلہ خیال کریں گے۔
اجلاس میں این پی سی کی قائمہ کمیٹی کے چیئرپرسن، وائس چیئرپرسن اور اسناد کمیٹی کے ارکان کے لیے مسودے کی فہرست کا بھی جائزہ لیا جائے گا۔