• Columbus, United States
  • |
  • Jul, 4th, 25

شِنہوا پاکستان سروس

چین کی اعلیٰ ترین عدالت کا بیجوں کے شعبےمیں حقوقِ املاکِ دانش کے بہتر تحفظ کاعزمتازترین

March 18, 2024

بیجنگ(شِنہوا)چین کی اعلیٰ ترین عدالت، سپریم پیپلز کورٹ (ایس پی سی) نے بیجوں کی صنعت میں املاکِ دانش کے حقوق (آئی پی آر) سے متعلق تاریخی مقدمات کا ایک مجموعہ جاری کیا جس کا مقصد اس سلسلے میں قانونی تحفظ کو بہتر بنانا ہے۔ 

بیجوں کی صنعت میں  آئی پی آر کے دیوانی، انتظامی اور فوجداری نوعیت پر مشتمل 15 مقدمات اناج اور معیشت کے لیے اہم فصلوں سے متعلق ہیں۔ ایس پی سی کے مطابق چند مقدمات میں متنازعہ رقوم کروڑوں یوآن تک پہنچ گئیں۔

ایس پی سی نے ایک بیان میں موثر عدالتی کوششوں کے ذریعے بیجوں کے شعبے میں جدت کو فروغ دینے اور اعلیٰ معیار کی ترقی تیز کرنے کا عزم ظاہر کیاجس سے چین کی غذائی تحفظ میں مدد ملے گی۔