• Hong Kong, Hong Kong
  • |
  • May, 14th, 25

شِنہوا پاکستان سروس

چین کی اعلیٰ ترین عدالت کا نجی کمپنیوں کو قانون کے تحت مضبوط تحفظ فراہم کرنے کا عزمتازترین

July 25, 2024

بیجنگ (شِنہوا) چین کی سپریم پیپلز کورٹ(ایس پی سی) نے کہا ہے کہ چینی عدالتیں نجی کاروباری اداروں اور کاروباری افراد کے املاک اور شخصی حقوق کے قوانین کے تحت تحفظ کو یقینی بنانے کے لیے کام کریں گی۔

اعلیٰ عوامی عدالت نے نے اقتصادی تنازعات میں انتظامی اور مجرمانہ مداخلت کی روک تھام اور کاروباری امور اور پیداوار پر مقدمات کے منفی اثرات میں ممکنہ حد تک کمی لانے کے لئے موثر اقدامات پر زور دیا ۔

اعلیٰ عدالت نے مختلف سطح کی عدالتوں سے کہا ہے کہ وہ نجی کاروباری اداروں، خاص کر نچلی سطح ، چھوٹے و درمیانے درجے کے کاروباری اداروں کے اہم خدشات دور کرنے میں معاونت کریں۔

عدالت نے اختیارات کے غلط استعمال کا مقابلہ کرنے کی کوششوں کا بھی عہد کیا جبکہ اس کے ساتھ ساتھ منصفانہ اور معقول عدالتی تحفظ کو فروغ اور سائنس و ٹیکنالوجی اختراع کا تحفظ مستحکم کیا جائے گا۔

اعلیٰ عوامی عدالت کے اعداد و شمار کے مطابق رواں سال کی پہلی ششماہی میں ملک بھر میں 12 لاکھ 70 ہزار کاروباری مقدمات نمٹائے گئے جو گزشتہ برس کی نسبت 13.5 فیصد کم ہیں۔