• Roubaix, France
  • |
  • May, 16th, 25

شِنہوا پاکستان سروس

چین کی اعلیٰ ترین عدالت نے سمندری تنازعات سے متعلق مخصوص کیسز کی تفصیل جاری کردیتازترین

June 10, 2024

بیجنگ (شِنہوا) چین کی اعلیٰ ترین عدالت سپریم پیپلز کورٹ (ایس پی سی) نے بین الاقوامی تنازعات کےحل ،شپنگ آرڈر کو برقرار رکھنے اورسمندری معیشت کے فروغ کے لیے ملک میں سمندری دائرہ اختیار کی اہمیت کو اجاگرکرتے ہوئے سمندری تنازعات سے متعلق مخصوص کیسز کی تفصیل جاری کی ہے۔

ایس پی سی کے مطابق، گزشتہ سال کے دوران  ملکی عدالتوں کے ذریعے نمٹائے گئے مقدمات میں بحری جہازوں کی خرید و فروخت، جہازوں کو پہنچنے والے نقصان کی ذمہ داری کے تعین سے متعلق تنازعات شامل تھے۔  ایس پی سی نے کہا کہ  غیرملکی فریقین کی بڑھتی ہوئی تعداد کی جانب سے  چینی عدالتوں سے رجوع کے ساتھ عدالتوں کی جانب سے تنازعات کو کافی حد تک نمٹانے پر زوردیاجاتا ہے، جس کا مقصد سمندری تنازعات کے حل کے لیے ملکی عدالتوں کو ایک ترجیح پیلٹ فارم بنانا ہے۔