بیجنگ(شِنہوا) چین نے گزشتہ سال2023 میں پانی کے تحفظ کے منصوبوں کی تعمیر میں ریکارڈ 12 کھرب یوآن (تقریباً 168.9 ارب ڈالر) کی سرمایہ کاری کی جو گزشتہ سال کی نسبت 10.1 فیصد زیادہ ہے۔
یہ بات وزیر آبی وسائل لی گویِنگ نےمنگل کو جاری "دو اجلاسوں" کے موقع پر صحافیوں کو بتایا کہ گزشتہ سال مجموعی طور پر آبی تحفظ کے 41 ہزار 14منصوبے شروع کیے گئے تھے جنہوں نے قومی سطح پر سیلاب پر قابو پانے، پانی کی فراہمی، خوراک اور ماحولیاتی تحفظ کے لیے مضبوط مدد اور ضمانتیں فراہم کیں۔
لی نے مزید کہا کہ چین ایک قومی آبی نیٹ ورک کی تعمیر کو تیز کرے گا جو 2035 تک قائم ہونے کی توقع ہے جبکہ اس کی بدولت ایک ایسے قومی آبی تحفظ کے نظام کو فروغ دیا جا سکے گا جو سوشلسٹ جدیدیت کے تقاضوں کو پورا کرتا ہے۔