• Ashburn, United States
  • |
  • May, 15th, 25

شِنہوا پاکستان سروس

چین کی آئل کمپنی کے سابق ایگزیکٹوکے خلاف رشوت ستانی مقدمے کی سماعتتازترین

June 22, 2024

شین یانگ(شِنہوا)چائنہ  نیشنل پیٹرولیم کارپوریشن کے سابق ڈپٹی جنرل منیجرشو وین رونگ کے خلاف  شمال مشرقی صوبے لیاوننگ  کے شہر شین یانگ کی  ثانوی عوامی عدالت میں بدعنوانی مقدمے کی سماعت ہوئی۔

استغاثہ کے مطابق، شو نے 1998 سے 2023 تک ٹھیکے حاصل کرنے،آلات کی خریداری، کاروباری آپریشن اور ذاتی پروموشن سے متعلق معاملات میں افراد اور تنظیموں کی مدد  کے لیےاپنے مختلف عہدوں کا ناجائز فائدہ اٹھایا  اور اس کے بدلے میں5کروڑ32لاکھ90ہزاریوآن (تقریباً74لاکھ 80ہزار ڈالر)نقد اور قیمتی اشیا کی صورت میں حاصل کیے۔

دوران  سماعت استغاثہ نے شواہد پیش کیے جن پر ملزم اور اس کے وکلا نے جرح کی۔ عدالتی بیان کے مطابق، دونوں فریقوں نے دلائل دیئے۔

شو نے اعتراف جرم کرتے ہوئے اپنے حتمی بیان میں  ندامت کااظہار کیا۔فیصلہ بعد ازاں سنایاجائے گا۔