بیجنگ (شِنہوا) چین کی آٹو مارکیٹ میں 2023 کے دوران نئی توانائی گاڑیاں (این ای ویز) مسلسل ترقی کا بنیادی عنصر رہیں گی۔
فچ ریٹنگز میں ایشیا ۔پیسیفک کارپوریٹ ریسرچ کے ڈائریکٹر یانگ جنگ نے ایک حالیہ کانفرنس میں کہا کہ چین کی این ای وی مارکیٹ میں سالانہ ترقی کی شرح رواں سال 30 فیصد سے تجاوز کرنے کی توقع ہے جبکہ عالمی کارساز کمپنیز کی جانب سے برقیات کے عمل کو تیز کئے جانے کے ساتھ چین میں اپنی حکمت عملی کو ترتیب دیا جا سکتا ہے۔
یانگ نے مزید کہا کہ دیہی علاقوں میں این ای وی کو فروغ دینے کے لئے ملک کے اقدامات کے ساتھ ساتھ سستے نئے بیٹری مواد سے چھوٹی اور منی الیکٹرک گاڑیوں کی ترقی کو دوبارہ حاصل کرنے میں مدد مل سکتی ہے۔
رواں ماہ کے اوائل میں چین نے دیہی علاقوں میں رہنے والے لوگوں کو این ای وی خریدنے اور استعمال کرنے میں مدد فراہم کرنے کے لیے رہنما اصول جا ری کئے تھے جس میں چارجنگ انفراسٹرکچر کی تعمیر کو فروغ دینے پر توجہ مرکوز کی گئی تھی۔
صنعت کے اعداد و شمار کے مطابق چین کی این ای وی کی ترقی تیز رفتار ی سے جاری ہے۔ رواں سال کے پہلے چار ماہ میں این ای وی کی پیداوار اور فروخت بالترتیب 22 لاکھ 90 ہزار اور 22 لاکھ 20 ہزار رہی جو گزشتہ سال کی نسبت 42.8 فیصد زیادہ ہیں۔