بیجنگ (شِنہوا) چین کی آٹو پارٹس کی درآمدی مالیت گزشتہ سال کے مقابلے میں 12.4 فیصد کم ہوکر 2023 میں 29ارب84کروڑ ڈالر رہ گئی۔
کسٹمز جنرل ایڈمنسٹریشن کے اعداد و شمار کے مطابق ایک سال پہلے کے مقابلے دسمبر 2023 میں آٹو پارٹس کی درآمدی مالیت 9.1 فیصد اضافہ سے3ارب1کروڑ ڈالر رہی۔
گزشتہ سال، چین کی نئی کاروں کی فروخت پہلی بار 3کروڑ یونٹس سے تجاوز کر گئی، جو گزشتہ سال سے 12 فیصد زیادہ ہے۔