• Columbus, United States
  • |
  • Jun, 27th, 25

شِنہوا پاکستان سروس

چین کی آٹوموبائل مینوفیکچرنگ انڈسٹری کی پہلی تین سہ ماہی کے دوران مستحکم ترقیتازترین

November 25, 2023

بیجنگ (شِنہوا) چین کی آٹوموبائل مینوفیکچرنگ انڈسٹری نے 2023 کی پہلی تین سہ ماہی کے دوران مستحکم ترقی کی۔

چائنہ ایسوسی ایشن آف آٹوموبائل مینوفیکچررز کے اعداد و شمار کے مطابق، اس عرصے کے دوران اس شعبے کی صنعتی اضافی قدر میں گزشتہ سال کی نسبت 11.4 فیصد اضافہ ہوا۔

اس شعبے میں کمپنیوں کی مشترکہ آپریٹنگ آمدنی71 کھرب10 ارب یوآن (تقریباً 999 ارب28 کروڑ ڈالر) رہی، جو گزشتہ سال کی اسی مدت کے مقابلے میں 10.4 فیصد زیادہ ہے۔

ان کمپنیوں نے اسی عرصے میں 345 ارب 99 کروڑ یوآن کا منافع کمایا، جو کہ ایک سال پہلے کے مقابلے میں 0.1 فیصد زیادہ ہے۔