چھانگ چھون(شِنہوا) چین میں تیارکردہ ہائیڈروجن سے چلنے والی پہلی اربن ٹرین نے 160 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ٹیسٹ مکمل کرلیا، جو ریل ٹرانزٹ میں ہائیڈروجن توانائی کے استعمال میں ایک پیش رفت ہے۔ سی آر آر سی چھانگ چھون ریلوے وہیکلز کمپنی کی جانب سے ٹرین کو شمال مشرقی صوبے جیلن میں تیار کیا گیا ہے،جس کاتجربہ ایک کمپنی کے ٹیسٹ ٹریک پر کیا گیا،ٹیسٹ کے دوران مکمل سسٹم ،مکمل منظر نامے اورکثیر سطحی کارکردگی کی تصدیق کی گئی۔ پاور سپلائی کے لیے فوسل فیول یا کیٹنری سسٹم پر انحصارکرنے والی روایتی ٹرینوں کے برعکس اس اربن ٹرین میں بلٹ ان ہائیڈروجن پاور سسٹم ہے، جو مضبوط اور دیرپا طاقت فراہم کر سکتا ہے۔ایک دفعہ ری فیول ہونے کے بعد ٹرین زیادہ سے زیادہ 1ہزار کلومیٹر سے زیادہ سفرطے کرسکتی ہے۔