بیجنگ (شِنہوا) چین کے نیشنل میڈیکل پروڈکٹس ایڈمنسٹریشن کے سینٹر فار ڈرگ ایویلیوایشن نے ایک نئے انجکشن کو پہلے مرحلے کے کلینیکل ٹرائلز کی اجازت دیدی ہےجو ایپسٹین بار وائرس پوزیٹو ٹیومر کے لئے ایک ایم آر این اے ویکسین ہے۔
چین کے جنوب مغربی صوبے سیچھوان کے شہر چھنگ دو میں ویسٹ جین بایوفارما کمپنی لمیٹڈ کے اپنی مدد آپ کے تحت تیار کردہ اس نئے انجکشن کو رواں سال مئی میں امریکی فوڈ اینڈ ڈرگ ایڈمنسٹریشن نے انویسٹی گیشنل نیو ڈرگ کے طور منظور کیا تھا اور اس نے ناسوفیرینجیئل کارسینوما اور لیمفوما سمیت 2 علامات کی آزمائش مکمل کرلی تھی۔
ویسٹ جین بائیوفارما کے شریک بانی سونگ شیانگ رونگ نے کہا کہ ایپسٹین بار وائرس کی شناخت کینسر پر تحقیق کرنے والے بین الاقوامی ادارے نے گروپ ون کارسینوجن کے طور پر کی ہے ۔
سونگ نے کہا کہ اس طرح کے وائرس کا تعلق 10 سے زائد اقسام کے مہلک ٹیومر جیسے ناسوفیرینجیل کارسینوما، لیمفوما اور معدے کے سرطان سے ہے۔ یہ ایم آر این اے ٹیومر تھراپیوٹک ویکسین ایم آر این اے جدید ادویات اور ٹیومر امیونوتھراپی کے شعبے میں یہ بڑی کامیابیوں میں سے ایک ہے۔