• Columbus, United States
  • |
  • Jul, 1st, 25

شِنہوا پاکستان سروس

چین کی این ای وی مارکیٹ کی اعلی صلاحیت بارے پراعتمادہیں:سی ای اولوٹس ٹیکتازترین

February 24, 2024

بیجنگ(شِنہوا) چین کی نئی توانائی کی لگژری گاڑیوں( این ای ویز) کی مارکیٹ کاروباری اداروں کے خوابوں کے عین مطابق ہے جس میں مسلسل کھپت کو اپ گریڈ کرنے سے صارفین کی اعلیٰ درجے کے ڈرائیونگ تجربات کی ترجیحات میں اضافے کی وجہ سے مواقع سے فائدہ اٹھایا جاسکتا ہے۔

لوٹس ٹیکنالوجی کارپوریشن(لوٹس ٹیک) کےسی ای او فینگ چھنگ فینگ نے کہا کہ اگرچہ لگژری این ای وی مارکیٹ کا سائز نسبتاً چھوٹا ہے، لیکن اس کی ترقی کی شرح کافی حوصلہ افزا ہے۔چائنہ  پیسنجر کار ایسوسی ایشن کے اعداد و شمار کے مطابق چین فروخت اور پیداوار کے لحاظ سے دنیا کی سب سے بڑی این ای وی مارکیٹ ہے۔ چین میں 2023 کے دوران تقریباً 8لاکھ30 ہزار لگژری بیٹری الیکٹرک گاڑیاں (بی ای وی) فروخت ہوئیں جو گزشتہ سال کی نسبت 60 فیصد زیادہ ہیں۔ فینگ نے کہا کہ چین دنیا بھر میں لوٹس ٹیک کی سب سے بڑی مارکیٹ ہے اور کمپنی ملک کے پہلے اور دوسرے درجے کے شہروں میں اپنی گاڑیوں کی فروخت کو فروغ دینے پر توجہ دے گی۔