ہائیکو ( شِنہوا)ورلڈ نیو انرجی وہیکل کانگریس 2023 کے مطابق رواں سال کی پہلی تین سہ ماہی کے دوران دنیا بھرمیں فروخت ہونے والی نئی توانائی سے چلنے والی گاڑیوں(این ای ویز) کی تعداد97 لاکھ 50ہزار رہی جس میں چین کا حصہ 62 لاکھ80ہزار یونٹ یا 64 فیصد سے زیادہ ہے۔
یہ کانگریس 7 سے 9 دسمبر تک چین کے جنوبی صوبے ہائی نان کے دارالحکومت ہائیکو میں منعقد ہو رہی ہے۔
ورلڈ نیو انرجی وہیکل کانگریس 2023 میں جاری کردہ اعدادوشمار کے مطابق چین میں این ای ویز کی فروخت ملک کی کل نئی کاروں کی فروخت کا 29.8 فیصد ہے۔ 2023 کی تیسری سہ ماہی کے اختتام تک، این ای ویز کی مجموعی عالمی فروخت تقریبا3 کروڑ77 لاکھ یونٹ رہی ،جس میں چین کا حصہ تقریبا 60 فیصد ہے۔
نائب وزیر برائے صنعت اور انفارمیشن ٹیکنالوجی شن گووبن نے کہا کہ چین این ای ویز کے لیے دنیا کی سب سے بڑی کنزیومر مارکیٹ ہے، جس نے ایک موثر اور باہمی تعاون پر مبنی صنعتی نظام قائم کیا ہے، اور وہ آٹو انڈسٹری کی عالمی تبدیلی کا طاقتور محرک ہے۔