بیجنگ(شِنہوا) چین میں نئی توانائی سے چلنے والی گاڑیوں (این ای ویز) کی پیداواراورفروخت میں رواں سال کی پہلی ششماہی کے دوران تیزرفتارترقی برقرار رہی اور مقامی مارکیٹ میں این ای وی کے مارکیٹ شیئر میں مسلسل اضافہ ہوا۔
چائنہ ایسوسی ایشن آف آٹوموبائل مینوفیکچررز (سی اے اے ایم) کے اعداد و شمار کے مطابق پہلے چھ ماہ کے دوران این ای ویزکی پیداوار گزشتہ سال کی نسبت 30.1 فیصد اضافے کے ساتھ تقریباً49لاکھ 30ہزاریونٹس تک پہنچ گئی۔
اعداد و شمارکے مطابق 49لاکھ 40ہزاراین ای ویزفروخت ہوئیں جو ایک سال پہلے کےمقابلے میں 32 فیصد زیادہ ہیں جبکہ این ای ویزکا مارکیٹ شیئر جون کے آخر تک 35.2 فیصد تک پہنچ گیاتھا۔
سی اے اے ایم کے مطابق چینی ساختہ این ای ویزکی اس مدت کے دوران پیداوار اور فروخت دونوں میں تیزرفتار اضافہ ہوا اور جون کے آخر تک، ملک میں تیار کردہ این ای ویز کی پیداوار اور فروخت 3کروڑیونٹس سے تجاوز کر گئی۔
صرف جون میں، این ای ویز کی پیداوار اور فروخت بالترتیب 10 لاکھ یونٹس اور 10لاکھ 50ہزاریونٹس تک پہنچ گئی، جو گزشتہ سال کے مقابلے میں 28.1 فیصد اور 30.1 فیصد کا اضافہ ہے۔ اعداد و شمارکے مطابق جنوری سے جون تک6لاکھ 5ہزاراین ای ویز برآمد کی گئیں جوگزشتہ سال سے 13.2 فیصد زیادہ ہیں۔