• Columbus, United States
  • |
  • Jul, 3rd, 25

شِنہوا پاکستان سروس

چین کی این جی اوز کا حقوق اورعالمی نظم ونسق کے فروغ میں اہم کردار ہے: ماہرینتازترین

March 13, 2024

جنیوا(شِنہوا)چین کی غیر سرکاری تنظیمیں (این جی اوز) انسانی حقوق کی ترقی کے ساتھ ساتھ عالمی نظام حکومت کی اصلاحات اوربہتری میں اہم کردار ادا کررہی ہیں۔  

یہ بات ماہرین کے ایک گروپ نے جنیوا میں اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کونسل کے 55ویں اجلاس کے موقع پر "این جی او  کے تعاون کے ذریعے انسانی حقوق کے تحفظ اور پائیدار ترقی کو فروغ دینے" کے موضوع پرمنعقدہ ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔

چینی ایسوسی ایشن آف انٹرنیشنل انڈرسٹینڈنگ کے ڈپٹی سیکرٹری جنرل ژو گوئی جی نے کہا کہ چین کی این جی اوز ملک میں انسانی حقوق  کے مقصد کو فروغ دینے میں مدد دے رہی ہیں۔

اس کے ساتھ ہی انہوں نےاقوام متحدہ کی انسانی حقوق کونسل اوراقوام متحدہ کی ماحولیاتی تبدیلی کانفرنس سمیت بین الاقوامی تقریبات میں بڑھ چڑھ کرحصہ لیا ہےاورغیر سرکاری  نقطہ نظر سے عالمی نظم و نسق کے نظام کی اصلاح اور بہتری کو فروغ دیا ہے۔

چین کی سنٹرل ساؤتھ یونیورسٹی کےانسانی حقوق سے متعلق تحقیقی مرکز کے محقق لی جوآن نے کہا کہ چین کی غیرسرکاری تنظیموں نے حقوق کے تحفظ اور پائیدار ترقی کو فروغ دینے میں ایسا کردار ادا کیا ہے کہ جس کا کوئی متبادل نہیں ہے۔

لی جوآن  نے کہا کہ بڑھتی ہوئی عالمی کشیدگی کے پیش نظر این جی اوز کے  درمیان بین الاقوامی سطح پر قریبی تعاون سےدنیا کی مزید منصفانہ، یکساں اور پائیدارانداز میں تعمیرمیں اہم کردار ادا کیا جا سکتا ہے۔

چائنہ فاؤنڈیشن فار رورل ڈویلپمنٹ کےنائب سکریٹری وئی ڈ نڈان نے مثالیں  پیش کرتے ہوئے بتایا کہ کہ ان کی تنظیم نے کس طرح  سے کم آمدنی والے افراد کوغربت سے نجات پانے اور ترقی کی تلاش میں مدد کی ہے۔ انہوں نے زوردیا کہ عالمی  سطح پر غربت میں کمی اور پائیداری کےلیے قریبی بین الاقوامی تعاون درکار ہے۔

ایمیٹی فاؤنڈیشن کے علاقائی ترقی کے سینئر ڈائریکٹرچھیان شیاؤ فینگ کا کہنا تھا کہ غیر سرکاری تنظیمیں کمزور گروہوں کے حقوق کو تحفظ  دینے میں اہم کردار ادا کر سکتی ہیں۔

چھیان نے مزید کہا کہ چین کی غیرسرکاری تنظیموں نے بین الاقوامی شراکت داروں کے ساتھ تعاون کو مضبوط  کرنے کے ساتھ ساتھ  بین الاقوامی اور کثیر جہتی پلیٹ فارمز پر پیشہ ورانہ طور پر کام کرنے کی اپنی صلاحیتوں میں اضافہ کیا ہے۔

جنیوا اگاپے فاؤنڈیشن کے چیئرمین کرسٹوف سٹکل برجر نے این جی اوز کے مابین سرحد پار تبادلوں اور بات چیت کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ  تمام ممالک کو ایک دوسرے کا ساتھ دینا چاہیے اورمل کر بھائی چارے کے جذبے کے ساتھ  ترقی  حاصل کرنی چاہیے۔