بیجنگ(شِنہوا)چین نے یورپی کمیشن کی جانب سے امتیازی اینٹی ڈمپنگ طریقہ کارکے نفاذ کے لیے سوشلسٹ مارکیٹ کی معیشت کے بارے میں غیرحقیقی،یک طرفہ اورغلط اندازے لگانے کی سخت مخالفت کی ہے۔
وزارت تجارت کی جانب سے یہ بیان یورپی کمیشن کی طرف سے چینی معیشت میں نام نہاد "ریاستی حوصلہ افزائی سے پیدا خرابیوں" کے بارے میں تازہ ترین رپورٹ کے اجرا کے بعددیا گیا ہے۔
بیان میں کہا گیا ہے کہ وزارت میں ٹریڈ ریمیڈی انویسٹی گیشن بیورو کے سربراہ نے اس معاملے کو یورپی کمیشن کے ساتھ بھرپور طور پراٹھایاہے۔
وزارت نے کہا کہ مارکیٹ اکانومی کا صرف ایک ہی ماڈل نہیں ہے اور اس کا ہر ملک کی تاریخ، ثقافت اور حقیقی قومی حالات سے گہرا تعلق ہے۔