• Columbus, United States
  • |
  • Jun, 21st, 25

شِنہوا پاکستان سروس

چین کی ڈاک کی صنعت میں جنوری تا مئی مستحکم ترقیتازترین

June 26, 2023

بیجنگ (شِنہوا) چین کی ڈاک کی صنعت نے رواں سال کے پہلے پانچ ماہ کے دوران کاروباری آمدنی اور پارسل کے حجم دونوں  کے لحاظ سے مستحکم ترقی کی۔

اسٹیٹ پوسٹ بیورو سے جاری اعداد و شمار کے مطابق، اس عرصے کے دوران اس محکمہ ڈاک کی کاروباری آمدنی 596 ارب 39کروڑیوآن(تقریباً83ارب7 کروڑ ڈالر) رہی جو گزشتہ سال کے مقابلے میں 12.2 فیصد زیادہ ہے۔  صرف مئی میں، کاروباری آمدنی 12.2 فیصد اضافے کے ساتھ 123ارب19 کروڑ یوآن رہی۔

جنوری سے مئی کے عرصے میں منزل مقصود پر پہنچائے گئے پارسل کی تعداد تقریباً60ارب28کروڑ رہی جو ایک سال پہلے کے مقابلے میں14.3 فیصد زیادہ ہے۔گزشتہ ماہ یہ تعداد13ارب48 کروڑ رہی جوکہ 16.5 فیصد زیادہ ہے۔