بیجنگ(شِنہوا) چین کی اکیڈمی آف سائنسز (سی اے ایس) 13 سے 14 مئی تک ایک تقریب کے دوران سائنس میں دلچسپی رکھنے والے افراد کو ملک بھر میں اپنی جدید ترین سائنسی اور تکنیکی ایجادات تک مفت رسائی فراہم کرے گی۔ملک کا سب سے اعلیٰ قدرتی سائنس کا تعلیمی ادارہ ،سی اے ایس سائنس میں عوام کی خاص طور پر چینی نوجوانوں میں دلچسپی کو بڑھانے کی کوششوں کے تحت اپنے 19ویں پبلک سائنس ڈے کو آف لائن منعقد کرے گا۔ اکیڈمی کے ملک بھر میں 100 سے زائد ذیلی تحقیقی ادارے اس تقریب کے دوران رصد گاہیں، بڑی قومی لیبارٹریز، نباتاتی باغات، عجائب گھر، فیلڈ سٹیشنز اور بڑے سائنس ٹیک انفراسٹرکچر کو عوام کے لیے کھولیں گے۔ قومی فلکیاتی رصد گاہیں ہوآیرو میں اپنا شمسی آبزرویشن سٹیشن کھولیں گی، جس سے عوام سائٹ پر دوربین کے ذریعے سورج کے دھبوں کا مشاہدہ کر سکیں گے۔ انہیں ہائی انرجی فزکس کے شعبے میں بیجنگ الیکٹران پوزیٹران کولائیڈر اور بیجنگ سنکروٹون ریڈی ایشن فیسیلٹی جیسی سائنس کی بڑی سہولیات تک رسائی حاصل ہو گی۔