• Columbus, United States
  • |
  • Jul, 23rd, 25

شِنہوا پاکستان سروس

چین کی اقوام متحدہ رکنیت کے لیے فلسطین کی اہلیت پرسوال اٹھانے والے ممالک کی مذمتتازترین

April 19, 2024

اقوام متحدہ(شِنہوا) چین نے اقوام متحدہ کی رکنیت کے لیے فلسطین کی اہلیت پرسوال اٹھانے والے ممالک کی مذمت کی ہے،اقوام متحدہ میں چینی نمائندے کا کہنا ہے کہ یو این چارٹر کے تحت ریاست کا درجہ ملنا فلسطینی عوام کا "ناگزیر قومی حق" ہے۔ امریکہ کی جانب سے اقوام متحدہ میں فلسطین کی مکمل رکنیت کی قراردادکوویٹوکرنے پرچین کے مستقل نمائندے فو کانگ نے شدید مایوسی کا اظہارکرتےہوئے کہا کہ آج کا دن افسوسناک ہے کیونکہ امریکی ویٹو نے فلسطینی عوام کے کئی دہائیوں کے خواب کو چکنا چورکر دیا ہے۔

 فونے فلسطینیوں کی حکمرانی کی صلاحیتوں کے حوالے سے بعض ممالک کے پیش کردہ دلائل میں تضاد کو اجاگر کیا۔ فلسطینی مغربی کنارے میں یہودی بستیوں کی توسیع سمیت گزشتہ 13 سالوں میں ہونے والی نمایاں تبدیلیوں کا ذکر کرتے ہوئے چینی سفیر نے کہا کہ یہ دعویٰ کہ ریاست فلسطین میں حکومت کرنے کی صلاحیت نہیں ہے، زمینی حقائق سے ہم آہنگ نہیں ہے۔