واشنگٹن(شِنہوا) عالمی بینک کے گروپ صدر ڈیوڈ مالپاس نےکہا کہ چین کی اقتصادی بحالی 2023 کے لیے ایک اضافی محرک ہے،جس کے دوران عالمی نمو سست رہنےکی توقع ہے۔ شِنہوا سے گفتگو کرتے ہوئے مالپاس نے کہا کہ وہ گزشتہ سال کے آخرمیں چین کے دورے پرتھے جس وقت چین نے اپنی کوویڈ-19 کی حکمت عملی کو بہتر بنانا شروع کیا تھا،اور انہوں نے چین کی اقتصادی بحالی کا خود مشاہدہ کیا۔
مالپاس نے کہا کہ چین کی 2023 کی نمو 2022 میں 3 فیصد کے بعد 5.1 فیصد ہو سکتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ چین کی کوششوں کی بھی عکاسی ہے، چین کی جانب سے تیزی سے اپنے ملک کو کھولنے کی واضح کوششیں اور سپلائی چین دوبارہ ایک ساتھ شروع کرنے کی کوششیں کی جارہی ہیں کیونکہ چین عالمی سطح پر سپلائی کررہا ہے،اس لیے اس تناظر میں، 2023 جیسے سال میں چین کی ترقی ایک اضافی محرک ہے جہاں اس کی ضرورت ہے۔