• Columbus, United States
  • |
  • Jun, 21st, 25

شِنہوا پاکستان سروس

چین کی اقتصادی ترقی کی رفتار نمایاں ہے، نائب چینی وزیراعظمتازترین

June 22, 2023

بیجنگ (شِںہوا) چین کے نائب وزیر اعظم ہی لی فنگ نے بیجنگ میں سنگاپور کی ٹی ماسیک کے چیئرمین لیم بون ہینگ سے ملاقات کی ہے۔

کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ کی مرکزی کمیٹی کے سیاسی بیورو کے رکن ہی نے کہا کہ رواں سال کے آغاز سے ہی چین استحکام کو یقینی بناتے ہوئے ترقی کے اصولوں اور نئے ترقیاتی فلسفے پر ایمانداری سے عمل پیرا ہے اور اس کی معیشت  بحال اور بہتر ہوچکی ہے۔

انہوں نے کہا کہ موسم گرما میں اناج کی زبردست فصل متوقع ہے ۔ چین کی اشیا سازی کی صنعت مسلسل ترقی کررہی ہےاور خدمات صنعت تیزی سے آگے بڑھ رہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ سرمایہ کاری، کھپت اور برآمدات نے مربوط طریقے سے اپنا کردار ادا کیا ہے، روزگار اور اجناس کے نرخ کو عمومی طور پر مستحکم رکھا گیا ہے اور اعلیٰ معیار کی ترقی میں ٹھوس پیشرفت ہورہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ چین کی اقتصادی نمو رواں سال کی پہلی ششماہی میں اچھی رہی۔

لیم نے نوول کرونا وائرس کے باوجود چین کی مستحکم اقتصادی ترقی کو سراہتے ہوئے کہا کہ ٹی ماسیک چینی مارکیٹ میں کام کا سلسلہ جاری رکھے گی۔