بیجنگ (شِنہوا) چین کے الیکٹرانک انفارمیشن مینوفیکچرنگ شعبے کی پیداوار، مشترکہ آمدن اور منافع میں 2024 کے ابتدائی 5 ماہ کے دوران ٹھوس اضافہ ہوا۔
وزارت صنعت و انفارمیشن ٹیکنالوجی کے اعداد و شمار کے مطابق اس مدت میں اس شعبے کی بڑی کمپنیوں کی ویلیو ایڈڈ صنعتی پیداوار گزشتہ برس کی نسبت 13.8 فیصد بڑھی۔
اس شعبے کی بڑی کمپنیوں کی مشترکہ کاروباری آمدن گزشتہ برس کی نسبت 8.5 فیصد اضافے سے 59.5 کھرب یوآن (تقریباً 834.88 ارب امریکی ڈالر) اور ان کمپنیوں کا مشترکہ منافع 56.8 فیصد اضافے سے 194.6 ارب یوآن رہا۔
اعدادو شمار کے مطابق اسی مدت میں شعبے کے فکسڈ اثاثہ سرمایہ کاری میں گزشتہ برس کی نسبت 14.8 فیصد اضافہ ہوا۔
اس شعبے کی بڑی کمپنیاں وہ ہیں جن کی سالانہ کاروباری آمدنی کم از کم 2 کروڑ یوآن ہے۔