• Hong Kong, Hong Kong
  • |
  • May, 16th, 25

شِنہوا پاکستان سروس

چین کی الیکٹرک گاڑیوں پرٹیرف کا نفاذ ایک بڑی غلطی ہے:سابق امریکی سفیرتازترین

June 12, 2024

نیویارک(شِنہوا) چین کے لیے امریکہ  کے سابق سفیرٹیری برانسٹاڈنے بائیڈن انتظامیہ کی جانب سے چین سے درآمد کی جانے والی الیکٹرک گاڑیوں (ای ویز) پر انتہائی زیادہ ٹیرف کے نفاذ کوایک "بڑی غلطی"قرار دیا ہے۔

 اثاثہ جات کی انتظامی امریکی فرم، کرین شیئرز کے زیر اہتمام ویبینار سے خطاب کرتے ہوئےسابق سفیر ٹیری برانسٹاڈ نے کہا کہ صدرجو بائیڈن نے حال ہی میں چین پر امریکی انحصار کے حوالے سے خدشات کو دور کرنے کے لیے چینی ساختہ  ای ویز پر غیر معمولی ٹیرف کا اعلان کیا ہے۔ 2017 سے 2020 تک چین میں سفارتی خدمات انجام دینے والے برانسٹاد نے کہا کہ میرے خیال میں حقیقت میں ان کی یہ پالیسی بہت بڑی غلطی ہے اور مجھے لگتا ہے کہ ٹرمپ اپنی انتخابی مہم میں اس معاملے کواٹھانے کی کوش کریں گے۔

مجموعی طور پر6 بارآئیووا کے گورنرکی حیثیت سے خدمات انجام دینے والے  برانسٹاد نے کہاکہ انتخابی حلقے کے عوام  کے ساتھ رابطے میں رہنا حقیقت میں اہمیت کا حامل ہے اور میرے خیال میں بائیڈن کو یہیں پر نقصان پہنچا ہے کیونکہ الیکٹرک گاڑیوں پر ٹیرف میں اضافہ سے صارفین زیادہ خوش نہیں ہیں۔