• Frankfurt am Main, Germany
  • |
  • May, 15th, 25

شِنہوا پاکستان سروس

چین کی امریکہ اور دیگر مغربی ممالک کی یوکرین بحران کا الزام عائد کرنے کی مخالفتتازترین

June 28, 2024

بیجنگ (شِنہوا) چین کے دفاعی ترجمان نے یوکرین بحران کا الزام عائد کرنے پر امریکہ اور بعض دیگر مغربی ممالک کی سخت مخالفت کی ہے۔

وزارت قومی دفاع کے ترجمان وو چھیان نے یہ بات ایک پریس کانفرنس میں جی 7 رہنماؤں کے حالیہ اعلامیے سے متعلق پوچھے گئے ایک سوال کے جواب میں کہی۔

وو نے نشاندہی کی کہ اعداد و شمار سے یہ بات سامنے آئی ہے کہ روس کے درآمد کردہ ہتھیاروں کے پرزوں اور دوہرے استعمال کی اشیاء میں سے 60 فیصد سے زائد امریکہ اور دیگر مغربی ممالک سے آئی تھیں۔

انہوں نے کہا کہ روس سے تجارت برقرار رکھنے اور چین ۔ روس معمول کے تعاون میں مداخلت اور اسے نقصان پہنچانے کا یہ عمل انتہائی منافقانہ ہے۔

ترجمان نے کہا کہ یوکرین بحران میں اپنے کردار پر غور کرنے کے بجائے امریکہ اور دیگر مغربی ممالک بار بار چین پر الزام عائد کرتے ہیں جس کی ہم سختی سے مخالفت کرتے ہیں۔

وو نے کہا کہ چین برابری اور باہمی فائدے کی بنیاد پر روس سمیت تمام ممالک سے معمول کے معاشی اور تجارتی تبادلے کررہا ہے لیکن تنازع میں کسی بھی فریق کو مہلک ہتھیار فراہم نہیں کرتا  اوراس کے علاوہ دوہرے استعمال کی اشیا کی برآمد بھی سختی سے کنٹرول کرتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ چین ہمیشہ امن اور تاریخ میں درست سمت کھڑا رہا ہے اور وہ بے بنیاد الزامات کی سختی سے مخالفت کررہا ہے جبکہ وہ یوکرین بحران کے سیاسی حل میں مثبت کردار ادا کرتا رہے گا۔