• Columbus, United States
  • |
  • Jun, 21st, 25

شِنہوا پاکستان سروس

چین کی امریکہ کی جانب سے چینی کاروباری اداروں پرفرد جرم عائد کرنے کی مذمتتازترین

June 26, 2023

بیجنگ (شِنہوا)چین نے  فینٹینائل سے متعلقہ امو پر چینی کاروباری اداروں پر فرد جرم عائد کرنے کے امریکی اقدام  کی بھرپورمخالفت کرتے ہوئے اس کی شدید مذمت کی ہے۔

وزارت تجارت نے پیر کو کہا کہ  یہ امریکہ کی جانب سے"اسٹنگ آپریشن" کے ذریعے غیر قانونی طور پر نام نہاد ثبوت حاصل اور فرد جرم عائد کرنے کے لیے یکطرفہ جبر کا ایک معمول کا اقدام ہے۔

وزارت تجارت نے کہا کہ  چین ہمیشہ انسداد منشیات کی پالیسیوں پر سختی سے عمل درآمد کرتا آیا ہے اور اس نےفینٹینائل سے متعلقہ مادوں کو منشیات کی فہرست میں شامل کر رکھا ہے اور وہ  دنیا کا پہلا ملک ہے  جس نےفینٹینائل کی غیر قانونی تیاری، اسمگلنگ اور غلط استعمال کو روکنے میں اہم کردار ادا کیا ہے۔

وزارت کا کہنا ہے کہ  چین اپنی کمپنیوں کے جائز حقوق اور مفادات کا بھرپور طریقے سے دفاع کرے گا۔