• Sterling, United States
  • |
  • May, 15th, 25

شِنہوا پاکستان سروس

چین کی امریکہ کی جانب سے جھوٹی معلومات پھیلانے پر تنقیدتازترین

July 11, 2024

بیجنگ (شِنہوا) چین نے امریکہ کی جانب سے روس کے نام نہاد "دفاعی صنعتی اڈے کواس کی جانب سے ایندھن کی فراہمی کی  بے بنیاد جھوٹی معلومات کی مسلسل ترویج کو مستردکردیا ہے۔

 وزارت خارجہ کے ترجمان لِن جیان کا یہ بیان نیٹو پبلک فورم 2024میں امریکی وزیر خارجہ انتھونی بلنکن کے الزام کے بعد سامنے آیا ہے۔

جمعرات کوروزانہ کی پریس بریفنگ میں ترجمان نے کہا کہ ہم امریکہ  کے غلط بیانات پر سخت عدم اطمینان اور سخت مخالفت کا اظہار کرتے ہیں۔