• Columbus, United States
  • |
  • Jul, 5th, 25

شِنہوا پاکستان سروس

چین کی اناج درآمدات میں جنوری تافروری اضافہتازترین

April 04, 2024

بیجنگ(شِنہوا)چین کی اناج کی درآمدات میں رواں سال کے پہلے دو مہینوں میں مسلسل اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

چینی وزارت زراعت اور دیہی امور کے مطابق ملک نے اس عرصے کے دوران 1 کروڑ 33 لاکھ 60 ہزار ٹن اناج درآمد کی جو گزشتہ سال کی نسبت29.57 فیصد زیادہ ہے۔

ان درآمدات کی مالیت 4.03 ارب ڈالر رہی جو گزشتہ سال کی نسبت 1.38 فیصد زیادہ ہے۔

 صرف فروری میں چین کی اناج کی درآمدات 67 لاکھ 60 ہزار ٹن کے قریب رہی جوگزشتہ سال کی نسبت 20.84 فیصد زیادہ ہے۔