• Columbus, United States
  • |
  • Jul, 4th, 25

شِنہوا پاکستان سروس

چین کی ہانگ کانگ کے تحفظِ قومی سلامتی بل کو بدنام کرنے کی مذمتتازترین

March 21, 2024

بیجنگ (شِنہوا) چینی وزارت خارجہ کے ترجمان نے کہا ہے کہ مختلف ممالک اور تنظیموں کی جانب سے ہانگ کانگ کے تحفظِ قومی سلامتی بل کو بدنام کرنے کی چین سخت مذمت اور مخالفت کرتا ہے۔

ہانگ کانگ خصوصی انتظامی خطے کی قانون ساز کونسل نے متفقہ طور پر تحفظ قومی سلامتی بل کی منظوری دی تھی جو اب قانون بن چکا ہے،یہ ہانگ کانگ خصوصی انتظامی خطے کے بنیادی قانون کی شق 23 کے تحت طے شدہ اپنی آئینی ذمہ داری کو پورا کرنے میں ہانگ کانگ خصوصی انتظامی خطہ کا ایک سنگ میل ہے۔

چینی وزارت خارجہ کے ترجمان لین جیان نے یومیہ پریس بریفنگ میں بتایا کہ ہانگ کانگ کا تحفظ قومی سلامتی بل ، دیگر ممالک میں اسی طرز پر کئی گئی قانون سازی کے خطوط پر استوار ہے اور اس سے ہانگ کانگ خصوصی انتظامی خطے کو اپنی ترقی اور سلامتی میں توازن رکھنے کی بہتر طریقے سے مدد ملے گی۔

لین نے کہا کہ اعلیٰ سطح کی سلامتی کی ضمانت ساتھ ہم ہانگ کانگ میں اعلیٰ معیار کی ترقی اور اعلیٰ معیار کے کھلے پن کے حصول سے متعلق پر مکمل پراعتماد ہیں اور ہمیں طویل مدت میں "ایک ملک، دو نظام" کے درست نفاذ اور ہانگ کانگ میں استحکام اور پھلتی پھولتی ترقی پر مکمل اعتماد ہے۔

انہوں نے ہانگ کانگ کی قومی خودمختاری، سلامتی اور ترقیاتی مفادات کے تحفظ "ایک ملک، دو نظام" کے نفاذ اور اس کے امور میں کسی بھی بیرونی مداخلت کی مخالفت سے متعلق چینی حکومت کے غیر متزلزل عزم پر زور دیا۔

لین نے کہا کہ تحفظ قومی سلامتی بل پر کسی بھی قسم کا حملے اور اسے بدنام کرنے کی کوشش کو ناکام بنادیا جائے گا۔