• Columbus, United States
  • |
  • Jun, 30th, 25

شِنہوا پاکستان سروس

چین کی انتہائی گہرے سمندر کے گیس فیلڈسے گیس اور تیل کی ریکارڈپیداوارتازترین

February 03, 2024

ہائیکو(شِنہوا) چین کے پہلے خودمختار طور پر تیار کردہ  انتہائی گہرے سمندر کے گیس فیلڈ شین ہائی یی ہاؤ،  یا ڈیپ سی نمبر 1  سے قدرتی گیس کی پیداوار 7ارب  کیوبک میٹر سے زیادہ اوراس کی تیل کی پیداوار 7لاکھ کیوبک میٹرسے تجاوز کرگئی ہے۔

چین میں اپنی نوعیت کے اس  سب سے گہرے  شین ہائی یی ہاؤالٹرا ڈیپ واٹر گیس فیلڈ نے جون 2021 میں کام شروع کیاتھا۔

اس کے آپریٹر،چائنہ نیشنل آف شور آئل کارپوریشن (سنوک) کے مطابق گیس فیلڈ سے اب یومیہ1کروڑ کیوبک میٹر  گیس کی پیداوار حاصل کی جاسکتی ہے جس سے گہرے پانی سے  تیل اور گیس کی ملکی پیداوار میں اضافے کو فروغ ملے گا۔

ڈیپ سی نمبر 1  چین کے جنوبی صوبے ہائی نان کے شہر سانیا سے 150 کلومیٹر دور واقع ہے،جہاں  سمندر میں زیادہ سے زیادہ 1ہزار 500 میٹر کی گہرائی میں تیل اور گیس کی پیداوار حاصل کی جاسکتی ہے۔