• Sterling, United States
  • |
  • May, 16th, 25

شِنہوا پاکستان سروس

چین کی انتہائی وسیع منڈی ہمیشہ غیرملکی کمپنیوں کے لیے کھلی رہے گی، چینی وزیراعظمتازترین

May 27, 2024

سیول (شِنہوا) چینی وزیراعظم لی چھیانگ نے کہا ہے کہ غیرملکی سرمایہ کاری سے چلنے والے کاروباری ادارے چین کی ترقی میں ایک ناگزیر قوت ہیں اور چین کی انتہائی وسیع منڈی ہمیشہ غیر ملکی سرمایہ کاری سے قائم کمپنیوں کے لئے کھلی رہے گی۔

چین، جاپان اور جنوبی کوریا 9 ویں سہ فریقی سربراہ اجلاس کے موقع پر سام سنگ الیکٹرانکس کے چیئرمین لی جے یونگ کے ساتھ ملاقات میں چینی وزیراعظم نے کہا کہ اقتصادی اور تجارتی تعاون چین ۔ جنوبی کوریا تعلقات کی بنیاد ہے۔

لی نے تذکرہ کیا کہ چین ۔ جنوبی کوریا صنعتی اور سپلائی چینز آپس میں گہرائی سے منسلک ہیں اور مشترکہ مفادات کی ایک براداری تشکیل دیتی ہیں جہاں سب کے مفادات قریبی طور پر ایک دوسرے سے جڑے ہوئے ہیں۔

لی نے کہا کہ سام سنگ کا چین سے تعاون چین ۔ جنوبی کوریا باہمی مفید تعاون اور ترقی کی واضح مثال ہے۔ دونوں ممالک کی پائیدار اقتصادی ترقی اور ابھرتی صنعتوں کے مسلسل عروج کی بدولت تعاون کے امکانات مزید وسیع ہوں گے۔

انہوں نے چین اور جنوبی کوریا کے کاروباری اداروں پر زور دیا کہ وہ ہائی اینڈ مینوفیکچرنگ، ڈیجیٹل معیشت ، مصنوعی ذہانت، سبز ترقی اور بائیو میڈیسن جیسے نئے شعبوں میں اپنے تعاون کے امکانات سے بھرپور طریقے سے فائدہ اٹھائیں تاکہ دوطرفہ اقتصادی اور تجارتی تعاون کو مسلسل اپ گریڈ اور مزید فائدہ مند نتائج حاصل کئے جاسکیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ چین ادارہ جاتی کھلے پن کو مسلسل فروغ دے گا، مارکیٹ تک رسائی کو مزید وسیع کرے گا ، غیر ملکی سرمایہ کاری سے قائم کاروباری اداروں سے یکساں برتاؤ کیا جائے گا ، کاروباری اداروں کے خدشات اور ضروریات فعال طریقے سے حل کرکے بہتر کاروباری ماحول مہیا کیا جائے گا تاکہ زیادہ سے زیادہ غیر ملکی سرمایہ کاری سے قائم کمپنیاں چین میں اپنی سرمایہ کاری اور ترقی سے مطمئن ہوسکیں۔

لی نے کہا کہ چین سام سنگ سمیت جنوبی کوریا کی کمپنیوں کو چین میں سرمایہ کاری اور تعاون بڑھانے اور چین کی نئی ترقی میں مزید نئے مواقع کا اشتراک کرنے میں خوش آمدید کہتا ہے ۔

سام سنگ الیکٹرانکس کے چیئرمین لی نے چین میں سام سنگ کی سرمایہ کاری اور تعاون سے متعلق چینی وزیراعظم لی کو آگاہ کیا اور سام سنگ کی پیداوار و آپریشن میں چینی حکومت کے زبردست تعاون پر شکریہ ادا کیا انہوں نے کہا کہ سام سنگ چین میں کاروبار کے پھیلاؤ کا عمل جاری رکھے گا ، خود کو چینی عوام کی پسندیدہ کمپنی بنائے گا اور  چین ۔ جنوبی کوریا باہمی تعاون میں مزید حصہ لے گا ۔