بیجنگ(شِنہوا)چین نے امریکی محکمہ خارجہ کی طرف سے رین آئی جیاؤ اور ہوانگیان داؤ میں قانون کے نفاذ کی جائز چینی سرگرمیوں پر الزام تراشی کو سختی سے مسترد اوراسےغیر قانونی قراردیتے ہوئے اسے فلپائن کی چینی خودمختاری کی خلاف ورزی اور اشتعال انگیزی کی توثیق کی کوشش قراردیا ہے۔ وزارت خارجہ کی ترجمان ماؤ ننگ نے ان خیالات کااظہار امریکی محکمہ خارجہ کے جاری بیان سے متعلق ایک سوال کے جواب میں کیا، جس میں امریکہ نے ایک بار پھر دھمکی دی کہ امریکہ فلپائن کے باہمی دفاعی معاہدے کو بحیرہ جنوبی چین تک بڑھا دیا گیا ہے۔ ماؤ نے روزانہ کی نیوز بریفنگ میں کہا کہ ہوانگیان داؤ ہمیشہ سے چین کی سرزمین کا حصہ رہا ہے اور چین کی ہوانگیان داؤ اور اس سے ملحقہ پانیوں پر ناقابل تردید خودمختاری ہے۔ترجمان نے کہا کہ 9 دسمبر کو فلپائن کے تین جہاز، چینی اجازت کے بغیر، ہوانگیان داؤ کے ملحقہ پانیوں میں گھس آئے۔ چینی کوسٹ گارڈ نے پیشہ ورانہ ، غیر جارحانہ اور قانون کے مطابق ضروری اقدامات کیے ۔