بیجنگ(شِنہوا)چین نے روس کے خلاف پابندیوں کے اپنے تازہ دور میں تین چینی فرموں کو شامل کرنے کے برطانوی فیصلے کی سخت مخالفت کی ہے۔
چین کی وزارت تجارت نے ایک بیان میں کہا کہ یہ "یکطرفہ پابندیاں ہیں جن کی بین الاقوامی قانون میں کوئی بنیاد اور اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کا کوئی مینڈیٹ نہیں ہے۔"
وزارت کے مطابق یہ دائرہ اختیار کےغلط استعمال کی ایک عام مثال ہے اور اس کا چین اور برطانیہ کے درمیان اقتصادی اور تجارتی تعلقات پر منفی اثر پڑے گا۔
بیان میں کہا گیا ہے کہ چین برطانیہ پر زور دیتا ہے کہ وہ دو طرفہ اقتصادی اور تجارتی تعلقات کے مجموعی مفادات کو ذہن میں رکھتے ہوئے اپنے غلط طرز عمل کو فوری طور پر درست کرے اور غیر مشروط طور پر چینی اداروں کو پابندیوں کی فہرست سے خارج کرے ۔
چینی وزارت تجارت نے کہا کہ چین اپنے کاروباری اداروں کے جائز حقوق اور مفادات کا پختہ طور پر تحفظ کرے گا۔