بیجنگ(شِنہوا) چین کی بین الاقوامی تجارت کی مجموعی مالیت رواں سال اپریل کے دوران گزشتہ سال کی اسی مدت کے مقابلے میں 13 فیصد اضافے کے ساتھ 41 کھرب 10ارب یوآن سے تجاوز کرگئی۔
فارن ایکسچینج کے ریاستی ادارے کے مطابق ڈالر کے لحاظ سے اشیا اور خدمات میں ملک کی بین الاقوامی تجارت کی برآمدی اور درآمدی مالیت بالترتیب 297ارب 40کروڑڈالر اور281ارب60کروڑ ڈالر رہی، اس طرح سے فاضل تجارت کا حجم15ارب90کروڑ ڈالر رہا۔
اشیا کی برآمدی مالیت19 کھرب یوآن جبکہ درآمدی مالیت16 کھرب20ارب یوآن تک پہنچ گئی ،فاضل تجارت کا حجم 281ارب50کروڑ یوآن رہا۔
خدمات کی برآمدی مالیت205ارب 90کروڑ یوآن جبکہ درآمدی حجم 374ارب70کروڑ یوآن رہا اس طرح خدمات کی تجارت میں خسارے کی مالیت168ارب80 کروڑ یوآن رہا۔