• Columbus, United States
  • |
  • Jun, 30th, 25

شِنہوا پاکستان سروس

چین کی اسٹاک ایکسچینجز نے کاروباری رپورٹس کے اجرا سے متعلق رہنما ہدایات جاری کردیںتازترین

February 09, 2024

بیجنگ (شِنہوا) چین کی تین بڑی اسٹاک ایکسچینجز نے پائیدارکاروباری رپورٹس کے حوالے سے  پہلے رہنما خطوط جاری  اور عوامی آرا حاصل کرنے کا عمل شروع کردیا۔ شنگھائی اسٹاک ایکسچینج (ایس ایس ای) اور شینژین اسٹاک ایکسچینج (ایس زیڈ ایس ای) کے مطابق،ایس ایس ای 180،ایس ٹی اے آر50،ایس زیڈ ایس ای 100انڈیکسزاور چھی نیکسٹ انڈیکس میں شامل کمپنیوں کے ساتھ ساتھ ملک اور بیرون ملک  اندراج شدہ کمپنیوں کے لیے 30 اپریل 2026 سے پہلے اپنی 2025 کی  کاروباری رپورٹس کی اشاعت لازمی ہوگی۔

مجموعی طور پران متعلقہ کمپنیوں کا سرمایہ پوری مارکیٹ کا 51 فیصد ہے۔

دریں اثنا،ایکسچینج کے مطابق  بیجنگ اسٹاک ایکسچینج میں درج چھوٹے اور درمیانی درجے کی کمپنیاں رضاکارانہ طور پر اپنی کاروباری رپورٹس جاری کرسکتی ہیں۔