بیجنگ(شِنہوا) چین کی اسٹاک مارکیٹ میں اندراج شدہ کمپنیوں(لسٹڈ) کی تعداد 2023 کے آخر تک5ہزار346 تک پہنچ گئی ہے۔
چین کی سرکاری کمپنیوں کی ایسوسی ایشن کی ماہانہ رپورٹ کے مطابق شنگھائی،شینژین اور بیجنگ اسٹاک ایکسچینج میں اندراج شدہ کمپنیوں کی تعداد بالترتیب2ہزار263، 2ہزار844 اور 239 تھی۔
رپورٹ کے مطابق اے کیٹیگری کی حصص مارکیٹ میں درج کپنیوں کی تعداد5ہزار113 اور بی کیٹیگری کی حصص مارکیٹ میں اندراج شدہ کمپنیوں کی تعداد11 ہے،جبکہ 222 کمپنیاں اے اور بی کیٹیگری کے ساتھ ساتھ اے اورایچ شیئر مارکیٹس جیسی ملٹی شیئر مارکیٹس میں درج ہیں۔
2023 کے آخر تک چین میں کمپنیوں کی اکثریت، مینوفیکچرنگ، انفارمیشن ٹرانسمیشن، سافٹ ویئر اور انفارمیشن ٹیکنالوجی کی خدمات کے ساتھ ساتھ ہول سیل اور ریٹیل سیکٹرمیں کام کررہی تھیں۔