• Columbus, United States
  • |
  • Jul, 1st, 25

شِنہوا پاکستان سروس

چین کی اسٹاک مارکیٹ میں لسٹڈ مینوفیکچرنگ کمپنیوں کی تعداد 3 ہزار617 تک پہنچ گئیتازترین

March 02, 2024

بیجنگ(شِنہوا) چین کی اسٹاک مارکیٹ میں جنوری کے آخر تک لسٹڈ  مینوفیکچرنگ کمپنیوں کی تعداد 3 ہزار617 تھی۔ چین کی ایسوسی ایشن فار پبلک کمپنیز کے مطابق ملکی اسٹاک مارکیٹ میں درج تمام 5ہزار358 کمپنیوں میں مینوفیکچرنگ کمپنیوں کا حصہ 67.5 فیصد ہے۔ لسٹڈ کمپنیوں کی اکثریت بنیادی طورپر مینوفیکچرنگ، انفارمیشن ٹرانسمیشن، سافٹ ویئر اور انفارمیشن ٹیکنالوجی کی خدمات کے ساتھ ساتھ تھوک اور خوردہ کے شعبوں سے متعلق ہیں۔ ایسوسی ایشن کے اعداد و شمار کے مطابق  شنگھائی، شینژین اور بیجنگ اسٹاک ایکسچینج میں بالترتیب 2ہزار268، 2ہزار847 اور 243 کمپنیاں درج ہیں۔