بیجنگ(شِنہوا) چین کی اشیا اور خدمات کی بین الاقوامی تجارت کا جنوری میں مجموعی حجم 42کھرب30ارب یوآن(596ارب9کروڑ ڈالر) رہا جو گزشتہ سال کی نسبت 23 فیصد زیادہ ہے۔
اسٹیٹ ایڈمنسٹریشن آف فارن ایکسچینج کی جانب سے جمعرات کو جاری اعداوشمار کے مطابق اشیا کی برآمدات 20کھرب20ارب یوآن اوردرآمدات کی مالیت 16کھرب یوآن رہی جس سے 413 ارب یوآن کا سرپلس حاصل ہوا۔
اعداوشمار کے مطابق جنوری میں خدمات کی برآمدات کا مجموعی حجم217ارب 80کروڑیوآن جبکہ خدمات کی درآمدات 384 ارب 80کروڑیوآن تک پہنچ گئیں، جس کے نتیجے میں167ارب 10کروڑیوآن کا تجارتی خسارہ ہوا۔ اعداد و شمار کے مطابق 175ارب 40کروڑیوآن تجارتی حجم کے ساتھ، سیاحت سب سے بڑا خدماتی تجارتی شراکت دار تھا۔