• Columbus, United States
  • |
  • Jul, 4th, 25

شِنہوا پاکستان سروس

چین کی اشیا اور خدمات کی بین الاقوامی تجارت کا حجم فروری میں 32 کھرب 30ارب یوآن تک پہنچ گیاتازترین

March 30, 2024

بیجنگ (شِنہوا) چین کی رواں سال فروری کے دوران  اشیا اور خدمات کی بین الاقوامی تجارت  کا مجموعی حجم 32 کھرب 30ارب یوآن تک پہنچ گیا۔

اسٹیٹ ایڈمنسٹریشن آف فارن ایکسچینج  کی جانب سے گزشتہ روز جاری اعدادوشمار کے مطابق امریکی ڈالر کے لحاظ سے  اشیا اور خدمات میں ملک کی بین الاقوامی تجارت کی برآمدات اور درآمدی مالیت بالترتیب232ارب 50کروڑ ڈالر اور222ارب30 کروڑ ڈالر رہی  اس طرح فاضل تجارت کا حجم 10ارب 20کروڑ ڈالر رہا۔

اشیا کی  مجموعی برآمدی مالیت 14 کھرب 60ارب یوآن  جبکہ درآمدی مالیت 12کھرب 60ارب یوآن رہی اس طرح فاضل تجارت کا حجم197ارب 70کروڑ یوآن رہا۔

خدمات کی برآمدی مالیت194ارب 70 کروڑ یوآن جبکہ درآمدی  مالیت 320 ارب یوآن رہی  اس طرح تجارتی خسارہ 125ارب 40 کروڑ یوآن رہا۔