• Columbus, United States
  • |
  • Jul, 6th, 25

شِنہوا پاکستان سروس

چین کی اشیا اور خدمات کی بین الاقوامی تجارت کا حجم مارچ میں 40کھرب 40 ارب یوآن تک پہنچ گیاتازترین

April 27, 2024

بیجنگ(شِنہوا) چین کی اشیا اور خدمات کی مجموعی  بین الاقوامی تجارت رواں سال  مارچ میں گزشتہ سال کے مقابلے میں3 فیصد اضافے کے ساتھ 40کھرب 40 ارب یوآن تک پہنچ گئی۔

فارن ایکسچینج کے ریاستی ادارے کے  اعدادوشمار کے مطابق  امریکی ڈالر کے لحاظ سے اشیا اور خدمات کے شعبوں بین الاقوامی تجارت میں برآمدات اور درآمدات کی مالیت  بالترتیب 291 ارب60کروڑڈالر اور278 ارب ڈالر رہی اس طرح فاضل تجارت کا حجم13ارب70کروڑ ڈالر رہا۔

اشیا کی برآمدی مالیت 18کھرب60ارب یوآن جبکہ درآمدی مالیت 16کھرب 10ارب یوآن رہی  اس طرح فاضل تجارت کا حجم 250ارب40کروڑ یوآن رہا۔

خدمات کے شعبہ  میں ہونے والی تجارت کی برآمدی مالیت 214ارب 40کروڑ یوآن جبکہ درآمدی  مالیت کا حجم 367ارب 70کروڑ یوآن رہا اس طرح سے  اس شعبے کا تجارتی خسارہ 153ارب30کروڑ یوآن رہا۔

اعدادو شمار کے مطابق  خدمات کے شعبہ  کی تجارت میں سیاحت کا سب سے بڑا حصہ رہا جس کی تجارتی مالیت 162ارب  20کروڑ یوآن رہی ،اس کے بعد ٹرانسپورٹ اور دیگر تجارتی خدمات کے شعبے تھے۔