بیجنگ(شِنہوا) چین کی اشیا اور خدمات کی بین الاقوامی تجارت کی مالیت جون 2024 میں گزشتہ سال کے مقابلے میں 2 فیصد اضافے کے ساتھ 40 کھرب یوآن تک پہنچ گئی۔
فارن ایکسچینج کے ریاستی ادارے کے اعدادوشمار کے مطابق ڈالر کے لحاظ سے، ملک کی اشیا اور خدمات کی برآمدات اور درآمدات کا حجم بالترتیب 301ارب10کروڑڈالر اور260 ارب40کروڑ ڈالر رہا اسطرح فاضل تجارت کی مالیت 40ارب70کروڑ ڈالر ریکارڈ کی گئی۔
اشیا کی برآمدی مالیت19کھرب30ارب یوآن جبکہ درآمدی مالیت15کھرب 30ارب یوآن رہی ، جس کے نتیجے میں فاضل تجارت کی مالیت 405ارب 20 کروڑ یوآن رہی۔
خدمات کی برآمدی مالیت212 ارب50 کروڑ یوآن اوردرآمدی مالیت328ارب یوآن رہی اس طرح سے 115ارب50 کروڑ یوآن کا تجارتی خسارہ ہوا۔
اعدادوشمارکے مطابق، خدمات کی تجارت میں 158ارب 60 کروڑ یوآن کے ساتھ ٹرانسپورٹ کا سب سے زیادہ جبکہ سفری خدمات کا حصہ دوسرے نمبر پر رہا۔